Jan ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں  پولیس کے نسل پرستانہ رویئے کے خلاف مظاہرہ

نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والی تنظیموں کے سیکڑوں کارکنوں نے امریکہ کے شہر پورٹ لینڈ میں مظاہرے کیے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق امریکی پولیس کے نسل پرستانہ رویئے کے خلاف اس مظاہرے کی کال بلیک لائف میٹر اور نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والی دوسری تنظیموں نے دی تھی۔ مظاہرے کے شرکا نے زمین پر لیٹ کر پولیس کے نسل پرستانہ تشدد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے لازمی اقدامات کی اپیل کی۔امریکہ میں کرائے جانے والے رائے عامہ کے تازہ جائزوں کے مطابق چھپن فی صد امریکی شہریوں کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ کے دور حکومت میں نسلی تعصبات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
جائزے میں کہا گیا ہے کہ دو تہائی امریکیوں کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک میں نسل پرستانہ رجحانات  تیزی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں۔
 
 

ٹیگس