Jan ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
  • بوئنگ کمپنی 737 طیاروں کا نقص دور کرنے میں ناکام

بوئینگ کمپنی نے رواں سال کے دوران بھی سیون تھری سیون میکس طیاروں کی پروازوں پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

فرانس پریس کے مطابق بوئنگ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رواں سال کے پہلے چھے ماہ کے دوران بھی سیون تھری سیون میکس طیاروں کو پرواز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس سے پہلے بوئنگ کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ مذکورہ طیاروں میں پائے جانے والے فنی نقائص کو کم سے کم وقت میں دور کردیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ سن دوہزار انیس میں پانچ ماہ سے بھی کم کے عرصے میں سیون تھری سیون میکس طیاروں کو پیش آنے والے دو حادثات میں تین سو چھیالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے-

امریکی کمپنی بوئنگ کے سیون تھری سیون میکس طیاروں کے ہلاکت خیز حادثات کے بعد یورپ اور دنیا کے بہت سے ملکوں نے مذکورہ طیاروں کو گراؤنڈ کردیا تھا۔

 

ٹیگس