Jan ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
  • فرانسیسی صدر نے اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں کو نکال دیا

فرانسیسی صدر نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ کا دورہ کیا۔

فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون نے اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں کو انگریزی میں ڈانٹتے ہوئے کہا کہ باہر جاؤ جو تم نے میرے سامنے کیا وہ بالکل پسند نہیں آیا۔ سب کو رولز معلوم ہیں یہ قواعد صدیوں سے ہیں، میرے ساتھ فرانسیسی اہلکار ہی رہیں گے، قانون کا احترام کریں۔

واضح رہے کہ 1967میں اسرائیلی قبضے کوفرانس اشتعال انگیزی سمجھتا ہے، اس سے قبل 1996میں اس وقت کے فرانسیسی صدر جیک شیراک نے بھی اس چرچ کے دورے پر اسرائیلی اہلکاروں کی اسی قسم کی حرکت پر غصہ ہو کر اپنے جہاز پر جانے کی دھمکی دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیلی سیکورٹی اہلکار کے جانے تک چرچ کے اندر نہیں جاؤں گا۔

ٹیگس