Jan ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  • چین سے پراسرار وائرس امریکا اور آسٹریلیا منتقل پاکستان میں حفاظتی انتظامات

چین میں پُراسرا وائرس نے 17 مریضوں کی جان لے لی ہے جس کے باعث عوام میں مزید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی شہر ووہان میں پُراسرار وائرس سے شہری خوف کا شکار ہیں۔ گزشتہ ماہ سے اب تک 547 افراد کورونو وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 سے تجاوز کرگئی ہے۔  پراسرار وائرس کے امریکا اور آسٹریلیا پہنچنے کی بھی اطلاع ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ پراسرار وائرس  SARS وائرس کی ایک قسم ہے جو 2003 میں ہانگ کانگ سے چین آیا تھا۔

چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا خطرناک کورونا وائرس امریکا پہنچ گیا۔امریکی حکام نے اپنے شہری کے اس وائرس سے بیمار ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق مریض کی عمر 30 سال سے زیادہ ہے اور وہ اسی ماہ چین سے واپس امریکا آیا ہے۔ متاثرہ شخص کا واشنگٹن میں علاج جاری ہے۔

ادھر چین سے پاکستان آنے جانے والے لاکھوں افراد کے ذریعے خطرناک وائرس نووال کرونا کی پاکستان منتقلی کے خدشات کے باعث ائیرپورٹس پر خصوصی کاؤنٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چین سے پاکستان آنے جانے والوں کا طبی معائنہ کیا جائے گا، قومی ادارہ صحت نے وائرس کے خطرات سے بچاؤ کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ جبکہ شمالی کوریا نے خطرناک وائرس کے پیش نظر اپنی سرحدوں کو غیرملکیوں کے لئے عارضی طور پر بند کردیا ہے۔

ٹیگس