Jan ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ سے 6 ہلاک و زخمی

امریکہ میں فائرنگ سے ہلاکتیں اب روز کا معمول بن گئی ہیں اور آئے دن متعدد افرد فائرنگ سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔

امریکی شہر سیاٹل میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔

پرتشدد واقعے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال پہنچایا گیا، پولیس کے مطابق ایک مرد اندھا دھند فائرنگ کے بعد واردات کی جگہ سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے، فائرنگ کا واقعہ شہر کے گنجان آباد علاقے میں پیش آیا جہاں ایک بڑی مارکیٹ اور سیاحوں کی دلچسپی کے کئی مقامات ہیں۔

فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی تاہم ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔ سرکاری طور پر جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق تقریبا تین سو ملین ہتھیار عام لوگوں کے پاس ہیں یعنی ہر امریکی شہری کے پاس ایک آتشی اسلحہ موجود ہے۔امریکہ میں اسلحہ کی خرید و فروخت اور نمائش آزاد ہے اور طاقتور اسلحہ لابی ملک میں گن کنٹرول قوانین وضع کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

 

ٹیگس