Jan ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکہ کی بیس ریاستوں کی ٹرمپ حکومت کے خلاف شکایت

امریکہ کی بیس ریاستوں کے اٹارنی جنرلوں نے تھری پرنٹیڈ گن کی اشاعت کی اجازت دینے کی ٹرمپ انتظامیہ کی کوششوں کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے -

اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کے مطابق یہ مقدمہ اس لئے دائر کیا گیا ہے تاکہ ٹرمپ حکومت تھری ڈی پرینٹیڈ گن کی ڈیزائنوں کی انٹرنیٹ پر اشاعت پر پابندی عائد کردے-

جمعرات کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی بیس ریاستوں کے اٹارنی جنرلوں نے درخواست دائر کر کے ہتھیاروں کی تھری ڈی ڈیزائن کو انٹرنیٹ پر شائع کرائے جانے کی ٹرمپ حکومت کی کوشش کو چیلنج کیا ہے۔

نیویارک کی اٹارنی جنرل لیشیا جیمس نے کہا کہ انٹرنیٹ پر ان ڈیزائنوں کی اشاعت ہونے سے ہر کسی کے لئے ان ڈیزائنوں کو ڈاؤن لوڈ کر کے خود ہی ہتھیار بنانے کا امکان پیدا ہو جائے گا۔

بہت سے ناقدین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ حکومت کے اس فیصلے سے امریکہ میں تشدد اور بڑھے گا اور جرائم پیشہ عناصر کو مزید آسانی سے ہتھیار ملیں گے۔

امریکہ کی فیڈرل عدالت نے نومبر دوہزار انیس میں ایک فرمان جاری کر کے ہتھیاروں کے ڈیزائن شائع کرنے پر پابندی لگا دی تھی اس کے باوجود ٹرمپ حکومت ، نئے قانون بنا کر اس عدالتی حکم سے بچتے ہوئے یہ کام کرنا چاہتی ہے ۔

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں آئے دن عام شہری مارے جاتے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں مخالفت پائی جاتی ہے لیکن ٹرمپ حکومت ، انتخابات میں ہتھیار بنانے والی کمپنیوں کی لابی سے تعاون کی وجہ سے قانون تبدیل کرنے پر تیار نہیں ہے ۔رپورٹ کے مطابق ، یہ مقدمہ دائر کیا گیا ہے تاکہ ٹرمپ حکومت انٹرنیٹ پر ان ڈیزائنوں کی اشاعت پر پابندی لگائے۔

ٹیگس