Jan ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسیوں کے خلاف امریکہ اور کینیڈا میں مظاہرے

امریکی صدر کی ایران مخالف پالیسیوں کے خلاف امریکہ اور کینیڈا کے مختلف شہروں میں مظاہروں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر پراویڈینس میں ہونے والے ایسے ہی ایک مظاہرے میں شریک افراد صدر امریکہ کی ایران مخالف پالیسیوں اور جنگ کی مخالفت میں نعرے لگا رہے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایران سے جنگ اور تنازعات میں پڑنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ریاست انڈیانا کے شہر گوشن میں جنگ مخالفین کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر مارچ کیا اور صدر ٹرمپ کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔ادھر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بھی امریکی سفارتی مشن کے سامنے بھی جنگ مخالفین کے ایک گروپ نے مظاہرہ کیا اور امریکہ کی ایران مخالف پالیسیوں میں تبدیلی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین ایران سے جنگ نہیں، پابندیاں فوری ختم کرو ، ایران کے اقتدار اعلی کا احترام کرو جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
کینیڈا کے شہر ایڈمٹن میں بھی کیے گئے ایسے ہی ایک مظاہرے میں شریک لوگوں نے ایران اور مغربی ایشیا کے بارے میں امریکی صدر کی پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ٹیگس

کمنٹس