Jan ۲۶, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۴ Asia/Tehran
  • چین میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ امریکی سازش ہے، روسی رکن پارلیمنٹ

روس کے سیاسی رہنما اور رکن پارلیمنٹ ولادی میر جیری نوفسکی نے چین میں کرونا وائرس کے ہلاک خیز پھیلاؤ کو امریکی سازش قرار دے دیا۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ریا نووستی نے لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے سربراہ  ولادیمیر جیری نوفسکی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکیوں کو اس بات کا خوف ہے کہ چینی معیشت ان سے آگے نہ نکل جائے لہذا وہ اس کی راہ میں مشکلات کھڑی کرنے پر اتر آئے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات پہلے بھی انجام پا چکے ہیں اور ہم دنیا کے مختلف علاقوں میں متعدد اقسام کے جرثوموں کے پھیلاؤ کا مشاہدہ کر چکے ہیں۔ 
روس میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے امکان کو سامنے رکھتے ہوئے کافی تشویش پائی جاتی ہے۔ ہفتے کے روز کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبہے میں ایک چینی شہری کو صوبہ ایرکوتسک کے اسپتال میں بھی داخل کرایا گیا ہے۔ 
چین روس کا ہمسایہ ہے اور مشرقی بعید کے علاقے میں دونوں ملکوں کی سرحدیں ایک دوسرے سے ملتی ہیں۔ 

ٹیگس