Jan ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کا جان بولٹن پر جھوٹ بولنے کا الزام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین گیٹ اسکینڈل کے حوالے سے اپنے سابق مشیر جان بولٹن کے انکشافات کو سستی شہرت حاصل کرنے کا حربہ قرار دیا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نف جان بولٹن سے ہرگز یہ بات نہیں کہی کہ یوکرین کی فوجی امداد آئندہ صدارتی انتخابات میں ان  کے ممکنہ ڈیموکریٹ رقیب جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات سے مشروط کردی جائے۔ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ جان بولٹن اپنی زیرطبع کتاب بیچنے کے لیے اس طرح کی من گھڑت باتیں کررہے ہیں۔ 
کہا جارہا ہے کہ جان بولٹن نے اپنی زیر طبع کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اگست دوہزار انیس میں ان سے درخواست کی تھی کہ یوکرین کو دی جانے والی تین سو اکیانوے ملین ڈالر کی فوجی امداد روک دی جائے جس  کا مقصد جوبائیڈن کے خلاف تحقیقات کی غرض سے یوکرینی حکام پر دباؤ ڈالنا تھا۔ 
قابل ذکر ہے کہ یوکرین گیٹ اسکینڈل کی وجہ سے صدر ٹرمپ کو ان دنوں مواخذے کا سامنا ہے اور سینیٹ کے ارکان جان بولٹن سے ایوان میں گواہی دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ 

ٹیگس