Jan ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • چین میں کورونا وائرس کے مہلوکین کی تعداد 132 ہوگئی

چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک سو بتیس تک پہنچ گئی ہے۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو بتیس ہوگئی ہے جبکہ چھے ہزار افراد اس وائرس کا شکار ہیں اور تقریبا سو افراد کا علاج ہوچکا ہے۔
اس سے پہلے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو سات بتائی گئی تھی۔
اس رپورٹ کے مطابق تقریبا نوہزار دو سو بتیس افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا شبہ ہے جن میں سے ایک ہزار دوسو انتیس کی حالت نازک ہے۔ زیادہ تر مریضوں کا تعلق صوبہ ھوبی کے شہر ووہان سے ہے۔
رپورٹوں کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اکانوے افراد کورونا میں مبتلا ہیں اور ایک شخص ہلاک ہوچکا ہے۔ کورونا وائرس گذشتہ برس چین کے شہر ووہان میں فروخت ہونے والی سمندری خوراک کی منڈی سے شروع ہوا اور اس وقت چین کے تیس صوبوں کے علاوہ امریکہ، آسٹریلیا، تھائیلنڈ، جنوبی کوریا، جاپان، کینیڈا اور فرانس سمیت دنیا کے چودہ ملکوں تک جا پہونچا ہے۔

ٹیگس

کمنٹس