Jan ۳۱, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۶ Asia/Tehran
  • برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی پر چراغانی اور مظاہرے

برٹش اراکین یورپی پارلیمنٹ نے آخری ووٹنگ سیشن مکمل کرلیا، اس طر ح 1973 سےشروع کیے گئے سفر کا 2020 کے آغاز میں اختتام شروع ہوگیا ہے، اس موقع پر کئی یورپی اراکین پارلیمنٹ کی آنکھیں نم تھیں۔

برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے موقع پر برسلز میں اہم عمارتیں برقی قمقہوں سےروشن کردی گئیں جبکہ بریگزٹ کے مخالفین نے رات گئے لندن میں مظاہرہ کیا اور یورپی یونین کے حق میں نعرے لگائے۔

برطانیہ میں یورپی یونین کےحامیوں نے پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ کیا اور یورپی یونین سے برطانیہ کے تعلق کو ملک کی معیشت اور استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔

یورپی یونین سے برطانیہ کی طلاق خود برطانیہ کے لیے بھی کسی امتحان سے کم نہیں، بریگزٹ کی قیمت کے طور پر برطانیہ کی حکمراں پارٹی نے اپنے دو وزرائے اعظم کی قربانی دی اور اب اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کی علیحدگی کے خدشات کا بھی سامنا ہے۔

 

ٹیگس