Feb ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
  • انسانی حقوق کو پامال کرنے والی صیہونی حکومت سے وابستہ کمپنیاں

اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کو پامال کرنے والی غاصب صیہونی حکومت سے وابستہ کمپنیوں کی ایک فہرست جاری ہے جسے فلسطین نے ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق بدھ کے روز اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے ایسی کمپنیوں کی فہرست جاری کی ہے جو فلسطین کے مغربی کنارے اورغرب اردن میں غاصب صیہونی حکومت کے ذریعہ تعمیر ہونے والی غیر قانونی بستیوں کے ساتھ تجارتی لین میں ملوث ہیں۔

اقوام متحدہ کے اس ادارے نے غیر قانونی صیہونی بستیوں سے تجارتی لین کرنے والی ایک سو بارہ کمپنیوں کی ایک فہرست بنا کرانہیں اپنی بلیک لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔

اقوام متحدہ کے محکمہ انسانی حقوق نے اپنے حالیہ بیان میں تاکید کی ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی آبادکاریاں بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اقوام متحدہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کے لئے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

ٹیگس