Feb ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • کورونا کا قہر جاری، ہلاکتوں کی تعداد 1863 ہوگئی

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس اگر افریقا میں پھیلا تو ایک کروڑ ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔

چین میں کورونا وائرس سے مزید 93 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد اب اس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1863 ہوگئی ہے۔

چینی سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ مزید 1807 نئے مریض وائرس کی زد میں آگئے ہیں۔

چینی ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 72 ہزار 300 سے تجاوز کر چکی ہے، جن میں پیرا میڈیکل اسٹاف بھی شامل ہے۔ تاہم اس جان لیوا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے اور تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1863 ہوگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں امریکن ایسوسی ایشن آف سائنس(AAS) سے خطاب کرتے ہوئے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس اگر افریقا میں پھیلا تو ایک کروڑ ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ براعظم افریقا میں صحت عامہ کا نظام کورونا کا مقابلہ کرنے کا متحمل نہیں، اگر وائرس وبا کی صورت میں پھیل گیا تو چین سے کئی گنا زیادہ نقصان ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برسوں میں چین اور افریقا کے مابین سفر میں کئی گنا اضافہ سامنے آیا ہے اور پچھلی ایک دہائی میں دونوں خطوں کے مابین پروازوں میں 600 گنا اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس