Feb ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  • سعودی عرب ، انسانی حقوق کی پامالی بند کرے: جرمنی

جرمنی کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جرمنی کے وزیر خارجہ ہائکو ماس نے جمعے کو برلین میں سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ آل سعود سے ملاقات کے بعد کہا کہ سعودی عرب میں سماجی شراکت داری اور انسانی حقوق کی بہتری کے ذریعے ہی اصلاحات کا عمل آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ 
ہائکو ماس نے ایران، شام اور یمن سمیت علاقے کے حالات کے بارے میں سعودی وزیر خارجہ سے ہونے والی گفتگو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی کم کرنے میں سعودی عرب کا کردار فیصلہ کن ہے۔ 
یمن کے عوام کے خلاف سعودی عرب کی جنگ اور اس ملک میں انسانی حقوق کی پامالی کے باعث عالمی ادارے اور ممالک، ریاض پر سخت تنقیدیں کر رہے ہیں۔ 
یمن پر جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں اب تک کم سے کم سولہ ہزار یمنی عوام شہید ہوچکے ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں جنگ کے باعث پڑنے والا قحط دنیا کا سب سے بڑا المیہ بن گیا ہے۔ 

ٹیگس