Mar ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۳ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے دوست کورونا سے متاثر، ٹرمپ بھی شک کے دائرے میں

امریکا میں کورونا کنٹرول سے باہر ہو گیا اور ہلاکتوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے 2 قریبی ساتھیوں میں کرونا وائرس کا شکار ہونے کا شبہہ ظاہر کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے نامزد چیف تین دن قبل ٹرمپ سے بھی ہاتھ ملا چکے ہیں۔

نائب امریکی صدر مائیک پنس نے صدر ٹرمپ کے حوالے سے بھی شک کا اظہار کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا ٹیسٹ بھی لیا گیا یا نہیں، کچھ کہہ نہیں سکتے۔

ادھرپاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 8 کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد کورونا سے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق 5 مریض دوحہ اور شام سے پاکستان پہنچے ہیں جبکہ  3 مریض دبئی کے راستے لندن سے کراچی پہنچے ہیں۔

دوسری جانب چین میں صورتحال پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے، پیر کو چین میں کورونا کے صرف 44 نئے مریض سامنے آئے جبکہ وائرس سے 23 افراد چل بسے۔

کورونا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 4005 ہوگئی ہے جبکہ وائرس سے ایک 112 ممالک متاثر ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس