Mar ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • چین نے کورونا پر قابو پا لیا، یورپ بری طرح متاثر

جرمنی، سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈز، برطانیہ، بیلجیئم اور آسٹریا سمیت پورے مغربی یورپ میں مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق چین نے کورونا پر قابو پا لیا ہے تاہم یورپ اس سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

یورپی ممالک میں اس وقت اٹلی سب سے زیادہ متاثرہ ملک کے طور پر سامنے آیا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 250 جان کی بازی ہار گئے اور وہاں اموات کی تعداد 1266 ہوگئی ہے جب کہ 17 ہزار 660 کورونا کا شکار بن چکے ہیں۔

اسپین میں معاملہ مزید خراب ہوتا جارہا ہے، وہاں حال ہی میں 36 ہلاکتیں ہوئی ہیں، مجموعی ہلاکتیں 122 جب کہ 1188 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد 4 ہزار 334 ہوگئی ہے۔

کورونا سے مزید 5 ہلاکتوں کے بعد جنوبیکوریا میں اموات کی تعداد 71 جب کہ کیسز کی تعداد 8 ہزار ہوچکی ہے۔

جرمنی، سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈز، برطانیہ، بیلجیئم اور آسٹریا سمیت پورے مغربی یورپ میں مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

چین میں اب تک اس وائرس کے 80 ہزار 815 کیسز سامنے آچکے ہیں جب کہ 8 مزید اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 177 ہوچکی ہے۔ چین میں اس مرض پر قابو پالیا گیا ہے، 80 ہزار مریضوں میں سے 64 ہزار سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں اور 13ہزار زیر علاج ہیں۔ جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار سے زائد ہوگئی، وائرس سے 5 ہزار400 افراد ہلاک جب کہ 71 ہزار کے قریب صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ 67 ہزار 800 افراد تاحال زیرعلاج ہیں۔

 

ٹیگس