Mar ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
  • نائیجریا میں دھماکہ 15 افراد ہلاک 50 عمارتیں تباہ

نائیجریا میں گیس پائپ لائن دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے سبب کم از کم 15 افرادمارے گئے جبکہ 50 عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

ایسوشی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق نائیجریا کے تجارتی شہر لاگوس میں گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 15 افراد جھلس کر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، حادثے میں پچاس عمارتیں بھی تباہ ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ٹرک گیس پروسیسنگ پلانٹ سے جا ٹکریا جس سے گیس پائپ لائن میں دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی۔ آگ کی زد میں آ کر 15 افراد ہلاک اور قریب میں واقع تقریبا 50 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں ان کا علاج جاری ہے، فائر بریگیڈ کے درجنوں اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی سخت جد و جہد کے بعد آگ پر قابو پایا، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ٹیگس