Mar ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۷ Asia/Tehran
  • امریکی صدر کے توہین آمیز ٹوئیٹ پر چین کا اعتراض

چین کی وزارت خارجہ نے امریکی صدر کی جانب سے اپنے ٹوئٹ میں کورونا وائرس کی جگہ چائنیز وائرس کا لفظ استعمال کرنے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

چین کی وزارت خارج کے ترجمان گنگ شوانگ نے امریکی صدر کی جانب سے کورونا وائرس کی جگہ چائنیز وائرس کا لفظ استعمال کیے جانے پر شدید برھمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امریکہ کی اندرونی مشکلات کے حل پر توجہ دینا چاہیے۔ 
گنگ شوانگ نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے بارے میں امریکی صدر کا ٹوئٹ چین کی بدنامی کا باعث بنے گا اور ان کا ملک ایسے کسی بھی لفظ کے استعمال کو ہرگز قبول نہیں کرسکتا۔ 
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کورونا وائرس کو چائنیز وائرس کا نام دیا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے جب کسی امریکی عہدیدار نے کورونا وائرس کو چین سے منسوب کرنے کی کوشش کی ہو۔ اس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی کورونا وائرس کو ووھان وائرس کا نام دیا تھا۔ 
کورونا وائرس سب سے پہلے چین کے شہر ووھان میں ظاہر ہوا تھا اور اب تک دنیا کے ایک سو ساٹھ ملکوں میں پھیل گیا ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے یہ وائرس چین میں پھیلا ضرور ہے لیکن یہ مقامی نہیں بلکہ باہر سے لایا گیا ہے۔ 

 

ٹیگس