Mar ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکہ میں ایک گھنٹے کے اندر ایک ہزار کورونا کیس

امریکا میں محمکہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک گھنٹے سے بھی کم عرصے میں کورونا سے متاثرین کی تعداد میں مزید ایک ہزار افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

امریکی محکمہ صحت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ایک گھنٹے سے بھی کم عرصے میں کورونا سے متاثرین کی تعداد میں مزید ایک ہزار افراد کا اضافہ ہوا اور یوں پورے امریکا میں کورونا سے متاثرین کی تعداد تقریبا ساڑھے چودہ ہزار ہوگئی ہے -

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں اب تک دوسو سترہ افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں - ادھر امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کورونا کے باعث چالیس ملین افراد گھروں میں قید ہوگئے ہیں - کیلی فورنیا کے گورنر نے ریاست میں کورونا کے تیزی سے پھیلنے کے بعد ریاست کے چالیس ملین شہریوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں -

امریکا میں کورونا وائرس کا تیز پھیلاؤ ایسے حالات میں سامنے آ رہا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ چند روز قبل تک اس وبا کی خبروں کو اپنی حریف ڈیموکریٹ پارٹی کی چال قرار دے رہے تھے -

دریں اثنا امریکی جریدے نیوز ویک نے فاش کیا ہے کہ امریکا کی انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ میں بڑی تعداد میں لوگوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہوجانے کے پیش نظر حکومت کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے اور امریکی فوج نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔

ٹیگس