Mar ۲۵, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۳ Asia/Tehran
  • پاکستان اور بنگلادیش نے ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا

پاکستان اور بنگلادیش کے وزرائے خارجہ نے ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بنگلادیش کے وزیر خارجہ ابو القاسم عبد المؤمن سے ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ پابندیوں کی وجہ سے ایران کو کورونا وائرس سے مقابلے میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بہت ہی تشویشناک ہے کیونکہ پابندیوں کی وجہ سے ایران میں کورونا کو کنٹرول کرنے میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، پابندیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ ایران اس خطرناک بیماری سے مقابلہ کر سکے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مذاکرات میں دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس سے مقابلے کی راہوں کا جائزہ لیتے ہوئے اس عالمی خطرے سے مقابلے کے لئے نزدیکی تعاون پر تاکید کی۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ پاکستان، سارک کو علاقائی تعاون کے فروغ کا بہترین پلیٹ فارم سمجھتا ہے۔

ٹیگس