Mar ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • اسپین کی شہزادی کورونا کی جنگ ہار گئیں

کورونا وائرس میں مبتلا اسپین کی 86 سالہ شہزادی کورونا وائرس سے جنگ میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔

فاکس نیوز کے مطابق اسپین کی بوربون پرما کی شہزادی اور بادشاہ فلیپ  ششم کی کزن ماریہ ٹیریسا کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئیں وہ پیرس میں زیر علاج تھیں اور وہیں ان کا انتقال ہوا۔

شہزادہ سکسٹو اینریک ڈی بوربون دی ڈیوک آف ارنجیوز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی بہن کی کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہزادی کی آخری رسومات میڈرڈ میں ادا کی جائیں گی جس میں شاہی خاندان کے اہم ارکان شرکت کریں گے۔

ادھرجرمنی کی ریاست ہیسے کے وزیر خزانہ تھامس شیفر نے خودکشی کرلی۔

جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تھامس شیفر نے ممکنہ طور پر کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے باعث خودکشی کی۔

اسٹیٹ پریمیئر کے مطابق شیفر ریاست میں پیداہونے والے معاشی بحران کی وجہ سے شدید پریشان تھے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ شیفر کی لاش  گزشتہ روز ایک ریلوے ٹریک کے قریب ملی تھی۔

کورونا وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس مہلک وائرس نے کئی ممالک کی اہم شخصیات کو اپنا شکار بنایا ہے، برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن اور شہزادہ چارلس میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ٹیگس