Apr ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جس وقت مسلمانوں نے شہر کی فضاؤں میں  صدائے اذان کی گونج سنی تو وجد میں آ گئے۔

ایسے حالات میں کہ جب کورونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، بعض یورپی اور غیر مسلم ممالک میں ایک نادر اتفاق کے تحت لاؤڈ اسپیکر پر وقت طور سے اذان دینے کی اجازت دی گئی۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جس وقت مسلمانوں نے شہر کی فضاؤں میں  صدائے اذان کی گونج سنی تو وجد میں آ گئے۔

جرمنی کا شمار ان ممالک میں ہے جہاں حالیہ چند برسوں میں اسلاموفوبیا اور اسلام و مسلمان مخالف سرگرمیوں میں خاصی شدت آ گئی ہے۔

جرمنی اور ہالینڈ کی ۱۰۰ مساجد سے جمعے کے روز لاؤڈ اسپیکر پر اذان نشر کی گئی تاکہ کورونا وائرس کے دور میں اس کے ذریعے مسلمانوں کے حوصلوں میں نئی جان ڈالی جا سکے۔

ٹیگس