Apr ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۰:۳۱ Asia/Tehran
  • چین اور جنوبی کوریا میں کورونا کے نئے کیس

چین میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک سو آٹھ نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ دو دیگر افراد کی موت واقع ہوگئی ہے۔

 بیجنگ میں چینی حکام نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے مرکز، ہوبے  میں مزید دو افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ چھے افراد کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق کورونا میں مبتلا اٹھارہ ہزار ایک سو اکیس افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک بیرون ملک سے آنے والے افراد میں سے ایک ہزار تین سو اٹھاسی کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں جن میں سے اڑتیس کی حالت تشویشناک ہے۔ 
متعلقہ چینی حکام کا کہنا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ایسے سولہ افراد کا پتہ لگایا گیا ہے جن میں کورونا کی کوئی علامات نہیں تھیں تاہم وہ کورونا مبتلا پائے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق چین میں اب تک چھیاسی ہزار ایک سو ساٹھ افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں سے تین ہزار تین سو اکتالیس افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ 
 دوسری جانب جنوبی کوریا میں کورونا میں پچیس نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد اس ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد دس ہزار پانچ سو سینتیس ہو گئی ہے۔  

ٹیگس