Apr ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۶ Asia/Tehran
  • نائیجیریا میں مسلح گروہ کے حملے میں دسیوں افراد جاں بحق

نائیجیریا کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے شمال مغربی علاقے میں ایک مسلح گروہ کے حملے میں تقریبا پچاس افراد مارے گئے ہیں۔

رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی پولیس نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایک مسلح گروہ نے ملک کے شمال مغربی صوبے کاٹسینا میں دیہاتوں پر حملے کر کے سینتالیس افراد کو قتل کر دیا ہے۔

اب تک کسی بھی گروہ نے ان دیہاتوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ شمال مغربی نائیجیریا کے علاقوں میں گذشتہ ہفتے بھی ایک حملہ ہوا تھا جس میں کم سے کم انتیس افراد مارے گئے تھے۔

سن دوہزار انیس میں شمال مغربی نائیجیریا میں لوٹ مار اور اغوا کرنے والے گروہوں کے ہاتھوں بھی سیکڑوں افراد قتل کر دئے گئے تھے۔ اس طرح کے حملوں سے سب سے زیادہ آبادی والے افریقی ملک نائجیریا میں سیکورٹی چیلنج اور مسائل کافی بڑھ گئے ہیں۔

 

 

ٹیگس