Apr ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۴ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کے رہنما کی صحت سے متعلق متضاد خبریں

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون کی صحت انتہائی خراب ہے جبکہ چین اور جنوبی کوریا کے ذرائع نے اس خبر کو غلط قراردیا ہے۔

آئی آر آئی بی نے سی این این کے حوالے سے  کہا ہے کہ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون کی صحت انتہائی خراب ہے جبکہ چین اور جنوبی کوریا کے ذرائع نے اس خبر کو غلط قرار دیا ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کیم جونگ کی صحت آپریشن کے بعد انتہائی خراب ہے۔

ادھر کوریا کے حکام  نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ کم جونگ ان کی  طبیعت سے متعلق گردش کرنے والی خبریں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

ٹیگس