Apr ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • برطانیہ جارح حکومتوں کو ہتھیار فراہم کرنے والا بڑا ملک

برطانیہ نے دنیا کی جارح حکومتوں کے لئے اسلحے کی سپلائی تیز تر کر دی ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سن دو ہزار انّیس میں حکومت برطانیہ نے دنیا کی جارح حکومتوں کو دو ہزار اٹھارہ کے مقابلے میں ایک ارب پاؤنڈ مالیت کے زیادہ ہتھیار فروخت کئے ہیں۔

حکومت برطانیہ کی جانب سے جارح حکومتوں کے لئے ہتھیاروں کی فروخت میں اس طرح کے اضافے پر اسلحہ کنٹرول کی حامی تنظیموں نے کڑی تنقید کی ہے۔

ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ حکومت برطانیہ کی نظر میں انسانی حقوق پر بھی قومی مفادات کو ترجیح حاصل ہے۔

دو ہزار انّیس میں برطانیہ نے دنیا کی جارح حکومتوں کو تین ارب پاؤنڈ کے ہتھیار فروخت کئے تھے اور سب سے زیادہ اسلحے کی سپلائی سعودی عرب کو کی گئی جس نے برطانیہ اور امریکہ سے خریدے گئے ہتھیاروں کو یمن کے نہتھے عوام کے خلاف استعمال کیا اور نتیجے میں اب تک ہزاروں عام شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

ٹیگس