Apr ۲۶, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۴ Asia/Tehran
  • جنوبی کوریا کے صدر کے مشیر کا بیان، شمالی کوریا کے رہنما زندہ ہیں

جنوبی کوریا کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ شمالی کوریا کے رہنما ابھی زندہ ہیں۔

جنوبی کوریا کے صدر کے سیاسی امور کے مشیر نے بتایا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون ابھی زندہ ہیں۔

چونگ ان مون نے شمالی کوریا کے رہنما کی موت کی افواہ پر اتوار کو کہا کہ کم جونگ اون زندہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ 13 اپریل سے وون سان علاقے میں ہیں۔

اس سے پہلے منگل کے روز جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون کے آپریشن کی بات کہی تھی۔

بعد میں بتایا گیا تھا کہ کم جونگ کی حالت بہتر ہے تاہم اس بارے میں تفصیل سے کچھ نہيں بتایا گیا تھا۔

شمالی کوریا کی جانب سے اس خبر کی تائید یا تردید نہ ہونے کی وجہ سے اس بارے میں اب تک افواہوں کا بازار گرم ہے۔

ٹیگس