May ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۸ Asia/Tehran
  • دنیا بھر میں کورونا کا قہر جاری

کورونا نے عالمی سطح پر انسانی زندگی کو سخت ترین مسائل و مشکلات سے دوچار کردیا ہے اور دنیا بھر میں تمام سیاسی اور اقتصادی سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں۔

کرہ ارض مہلک وائرس کورونا کی زد میں ہے اور دنیا بھر میں اس وائرس سے متاثرہ 33 لاکھ 8 ہزار503 افراد میں سے 10 لاکھ 42 ہزار 874 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ  ہلاکتیں 2 لاکھ 34 ہزار 112 ہو گئیں۔ جبکہ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 20 لاکھ 31 ہزار 517 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں جن میں سے 50 ہزار 944 کی حالت تشویش ناک ہے ۔

امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں نہ صرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکہ کے بعد اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 27 ہزار 967 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 5 ہزار 463 رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 39 ہزار 639 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں اور اس وباء سے اموات 24 ہزار 543 ہو چکی ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس میں تقریبا 94 ہزار افراد مبتلا ہوئے جن میں سے 75 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے اور6 ہزار28 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 162 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 753 تک جا پہنچی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 174 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 20 ہزار 204 ہو گئے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار 73 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 498 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 26 ہزار 771 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار 253 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 24 ہزار 376 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 67 ہزار 178 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 6 ہزار 623 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 63 ہزار 9 ہو گئے۔

ٹیگس