May ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۵ Asia/Tehran
  • کورونا مخالف مہم کے بارے میں برطانوی وزیراعظم کا بیان

برطانیہ کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے پانچ امتحانوں سے گذرنا ہوتا ہے تاکہ حالات معمول پر آسکیں۔

بورس جانسن نے، جو کورونا کی بیماری سے صحتیاب ہو کر واپس اپنے دفتر پہنچے ہیں، تقریبا پانچ ہفتے کے بعد کیمرے کے سامنے حاضر ہو کر کہا ہے کہ پانچ امتحانی مرحلوں سے گذرنا ہوتا ہے تاکہ حالات معمول پر لوٹ سکیں۔

جانسن نے اس سے قبل بھی کہا تھا کہ ایسی علامات موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ، کورونا وائرس پھیلنے کی شدّت کا مرحلہ عبور کر چکا ہے اور اب ہم نے کورونا مخالف مہم کا راستہ تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے۔

برطانیہ میں ایک لاکھ، اکہتّر ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں جن میں سے چھبّیس ہزار، سات سو افراد، جان کی بازی ہار چکے ہیں اور برطانیہ کورونا وائرس سے مبتلا ہونے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن چکا ہے۔

دریں اثنا اسکائی نیوز نے حال ہی میں رپورٹ دی ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہو کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والے افراد کی تعداد، اس ملک کی وزارت صحت کی جانب سے باضابطہ طور پر اعلان کئے جانے والے اعداد و شمار سے اکتالیس فیصد زیادہ ہے اور اولڈ ہوم میں مرنے والے افراد کی تعداد برطانیہ میں اعلان کئے جانے والے اعداد و شمار میں شامل نہیں کی جاتی۔

ٹیگس