May ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۴ Asia/Tehran
  • اسرائیل پر پابندیاں عائد کی جائے، برطانوی پارلیمنٹ

برطانیہ کے ایک سو بیس سے زائد موجودہ و سابق ممبران پارلیمنٹ نے غرب اردن کو ضم کرنے کے صیہونی حکومت کے اقدامات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈل ایسٹ آئی نیوز ویب کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی کنزرویٹیو سمیت مختلف پارٹیوں کے ایک سو ستائیس موجودہ و سابق ممبران پارلیمنٹ نے وزیر اعظم بوریس جانسن کے نام ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت غرب اردن کے بعض علاقوں کو اپنے  زیرقبضہ علاقوں میں ضم کرنے کا اقدام کرے تو اس کے خلاف پابندیاں عائد کی جائیں۔   

اس خط پر دستخط کرنے والے ممبران پارلیمنٹ نے برطانوی وزیر اعظم بوریس جانسن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اس موقف کا اعلان کریں کہ صیہونی حکومت کا یہ منصوبہ عالمی قوانین کے منافی ہے اور اگر صیہونی حکومت غرب اردن کے علاقوں کو اپنے زیر قبضہ علاقوں میں ضم کرنے کا اقدام کرتی ہے تو اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

اس خط میں تاکید کی گئی ہے کہ عالمی برادری، فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کی پابند ہے۔

 

ٹیگس