May ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۸ Asia/Tehran
  • الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے

امریکہ کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز اسلامی جمہوریہ ایران، شمالی کوریا، شام، وینزویلا اور کیوبا پر دہشتگردی کے خلاف جد و جہد میں واشنگٹن کا ساتھ نہ دینے کا الزام عائد کیا۔

امریکہ کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، شمالی کوریا، شام، وینزویلا اور کیوبا نے 2019 میں امریکہ کے زعم میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں واشنگٹن کا ساتھ نہیں دیا۔

امریکہ کی وزارت خارجہ نے ایران، شمالی کوریا، شام، وینزویلا اور کیوبا کے خلاف من گھڑت اور تکراری الزامات کے دائرے میں کہا کہ ان ممالک کیلئے امریکی ساز و سامان کی برآمدات اور اسی طرح دفاعی خدمات ممنوع ہے۔

امریکہ کی وزارت خارجہ نے اس بیان میں مزاحمتی گروہوں من جملہ حزب الله لبنان، اورعراق کی اسلامی مزاحمتی تحریکوں النجباء اورعصائب اهل الحق کو بھی دہشتگرد قرار دیتے ہوئے من گھڑت دعوی کیا کہ امریکی باشندوں کی ہلاکت میں سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کا ہاتھ ہے۔

ایسے حالات میں امریکہ نے نام نہاد دہشتگردی کے موضوع کو چھیڑا ہے کہ جب امریکہ کی تاریخ دہشتگردی اور دہشتگردوں کی حمایت سے بھری پڑی ہے اور گزشتہ چند عشروں کے دوران تو امریکہ دہشتگرد گروہوں کو بنانے اورانہیں ہتھیاروں سے لیس کرنے میں سر فہرست رہا ہے۔

ٹیگس