May ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
  • یورپی عوام لاک ڈاون کے خلاف سڑکوں پر

جرمنی ،برطانیہ اور پولینڈ کے عوام نے کورورنا کی وجہ سے جاری لاک ڈاون کے خلاف مظاہرہ کیا جو پولییس کے ساتھ جھڑپ میں بدل گ‏ئی ۔

آئی آر آئی بی نیوز نے جرمن ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جرمنی کے عوام لاک ڈاون کے خلاف گزشتہ دو ہفتوں سے مسلسل مظاہرے کررہے ہیں۔ پولیس نے اب تک 200 کے قریب مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔

برطانیہ کی پولیس کا بھی کہنا ہے کہ 19 افراد کو کورونا کے لئے بنائے گئے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ادھر پولینڈ کے سینکڑوں عوام نے ہفتے کے روز اس ملک کے دارالحکومت وارسا میں مظاہرہ کیا اور حکومت کی قرنطینہ کرنے کی پالیسی کی مذمت کی ۔ مظاہرین پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کام کاج، روٹی اور بہتر صورتحال کی طرف واپسی۔

پولیس نے کورونا وائرس کی وجہ سے ہر قسم کے اجتماع اور مظاہروں پر پابندی عائد ہونے کی بناء پر مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل داغے۔

ٹیگس