May ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
  • یورپ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

یورپ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ اکسٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق یورپ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ اکسٹھ ہزار سے زیادہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور اٹلی سمیت بر اعظم یورپ کے مختلف ملکوں میں اگرچہ کورونا کی شدت میں کمی آئی ہے تاہم، کورونا کے نئے کیس اب بھی سامنے آ رہے ہیں۔

فرانس میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ اناسی ہزار سات سو سینتس اور مرنے والوں کی تعداد ستائیس ہزار چھے سو پچیس بتائی گئی ہے۔

ادھر اطالوی ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹلی میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران آٹھ سو پچھتر افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اٹلی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دولاکھ چوبیس ہزار سات سو ساٹھ ہو گئی ہے۔

برطانوی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے تین ہزار چار سو پچاس نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ اس عرصے کے دوران مزید چار سو اڑسٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ چالیس ہزار ایک سو اکسٹھ اور مرنے والوں کی تعداد چونتیس ہزار چار سو چھیالیس ہو گئی ہے۔

بعض میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی حقیقی تعداد چالیس ہزار سے زیادہ ہے۔

ٹیگس