May ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • اسرائیل غرب اردن کو ضم کرنے کا خواب نہ دیکھے: یورپی یونین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ غرب اردن کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے سے اجتناب کرے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بورل نے کہا کہ اسرائیل کو چاہئیے کہ وہ  یورپی یونین سے وعدہ کرے کہ وہ غرب اردن کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے کا یکطرفہ طور پر فیصلہ نہیں کرے گا اس لئے کہ اسرائیل کا یہ اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے چند روز قبل بھی کہا تھا کہ یورپی یونین اسرائیل کو اس کے منصوبے سے منحرف کرنے کیلئے کوئی بھی اقدام کر سکتا ہے۔

فلسطینی گروہوں، دنیا کے ممالک اور عالمی اداروں نے گزشتہ ہفتوں کے دوران غرب اردن کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے کے اسرائیلی منصوبے کی بڑے پیمانے پر مخالفت کی ہے۔

واضح رہے کہ غاصب اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ اپنے اس منصوبے کو یکم جولائی 2020 میں عملی جامہ پہناتے ہوئے فلسطن کے مغربی کنارے کے بعض علاقوں کو اپنے زیر قبضہ علاقوں میں شامل کرنے کا عمل شروع کر دے گا۔

ٹیگس