May ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • سعودی عرب دہشتگردی کو فروغ دینے والا دنیا کا بڑا ملک: امریکی سینیٹر

امریکی کانگریس کی مسلمان رکن ایلہان عمر Ilhan Omar نے کہا ہے کہ سعودی عرب دہشتگردی کو فروغ دینے والا دنیا کا بڑا ملک ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کی مسلمان رکن ایلہان عمر Ilhan Omar نے ریاست فلوریڈا کے "پنساکولا" Pensacola اڈے میں ہونے والی فائرنگ کے بارے میں ایف بی آئی کی رپورٹ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے  لکھا کہ سعودی عرب نے ایک دہشتگرد کو امریکہ بھیجا تاکہ اسے ہماری فوج ٹریننگ دے تاہم اکثر امریکی حکام، دہشتگردی میں سعودی عرب کے کردار سے چشم پوشی کر رہے ہیں۔

انہوں نے وہائٹ ہاوس کے حکام کو مخاطب کر کے کہا کہ آخر کس لئے واشنگٹن کے حکام دہشتگردی کو فروغ دینے والے دنیا کے بڑے ملک سے جواب طلب نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے باشندے محمد سعید الشمرانی نے جو پائلٹ کی ٹریننک حاصل کرنے کیلئے امریکہ گیا تھا، 6 دسمبر 2019 کو امریکی بحریہ کے "پنساکولا" Pensacola اڈے پر فائرنگ کر کے 3 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

ٹیگس