May ۲۴, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۲ Asia/Tehran
  • امریکا، دن میں خواب نہ دیکھے: چین

چین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کا بیجنگ سے مطالبہ، دن میں خواب دیکھنے جیسا ہے۔

چین کے وزیر خارجہ نے یہ بات امریکی حکام کے اس مطالبے کے جواب میں کہی کہ کورونا سے ہونے والے نقصانات کی تلافی چین کو کرنی چاہئے۔

چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے اتوار کو بیجنگ میں ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وائرس، پوری انسانیت کے لئے خطرہ ہوتا ہے وہ سرحدوں کو نہیں پہچانتا۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا وائرس پر سیاست کرنے سے کچھ ہونے والا نہیں ہے بلکہ اس سے یہ بحران مزید شدید ہو جائے گا۔

چین کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملک کے صدر کئی بار یہ کہہ چکے ہیں کہ یہ وائرس، پوری انسانیت کے لئے خطرہ ہے جس کا مقابلہ باہمی تعاون کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی حکام کہتے رہے ہیں کہ کورونا وائرس چین سے پھیلا ہے اس لئے چین کو چاہئے کہ وہ کورونا کا شکار ہونے والے ممالک کو اس سے ہونے والے نقصانات کا معاوضہ دے۔

ٹیگس