May ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran
  • دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے 60 لاکھ افراد متاثر اور ہلاک

دنیا بھر میں کورونا سے متاثر اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں گھروں کے چراغ بجھ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 55 لاکھ 89 ہزار 712 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 47 ہزار 903 ہو گئیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 99 ہزار 805 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 6 ہزار 226 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے امریکہ کے بعد برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 669 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 23 ہزار 522 زندگیاں نگل چکا ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 36 ہزار 914 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 61 ہزار 184 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 32 ہزار 877 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 30 ہزار 158 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 432 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 82 ہزار 942 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 82 ہزار 480 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 26 ہزار 837 ہو چکی ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 428 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 80 ہزار 789 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 369 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 57 ہزار 814 ہو گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس میں اب تک ایک  لاکھ 37 ہزار 724 افراد مبتلا ہوئے جس میں سے اب تک ایک لاکھ 7 ہزار 713 افراد صحت یاب ہوئے اور7 ہزار451 افراد جاں بحق ہوئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 399 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 74 ہزار 795 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 3 ہزار 633 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 53 ہزار 427 ہو چکی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 992 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 55 لاکھ 89 ہزار 712 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 47 ہزار 903 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 28 لاکھ 75 ہزار 258 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 53 ہزار 167 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 23 لاکھ 66 ہزار 551 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس