May ۲۶, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۱ Asia/Tehran
  • فرانس نے اسرائیل کو دیا جھٹکا، ویسٹ بینک کا الحاق ہوگا خطرناک

فرانس کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ویسٹ بینک کے اسرائیل میں الحاق کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا یہ فیصلہ بالکل غلط ہے۔ امریکا کی کھلی حمایت کی وجہ سے اسرائیل، فلسطین کے دوسرے حصے کو بھی باضابطہ خود میں ملحق کرنے کے درپئے ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نتن یاہو اس منصوبے کو جولائی میں صیہونی پارلیمنٹ میں پیش کر سکتے ہیں۔

صیہونی حکومت کے اس فیصلے سے اب تک عالمی سطح پر شدید رد عمل سامنے آ رہے ہیں۔

فلسطینی اس منصوبے کی پہلے دن سے ہی مخالفت کر رہے ہیں۔ وہ بیت المقدس کے دار الحکومت والی ایک آزاد فلسطین کی حکومت کی تشکیل کے خواہاں ہیں۔

 

ٹیگس