May ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۲ Asia/Tehran
  • امریکہ کا زوال شروع، امریکی جہاز روسی لڑاکا طیاروں کے نرغے میں

دنیا پرامریکی تسلط کا خاتمہ ہو رہا ہے اور امریکہ تیزی سے زوال کی جانب گامزن ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی بحری حکام کے مطابق بحیرۂ روم پر پرواز کے دوران امریکا اور روس کے طیارے آمنے سامنے آ گئے تھے، روسی لڑاکا طیاروں نے امریکی طیارے کو گھیر کر پیچھے ہٹا دیا۔

 روسی بحریہ کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکی بحری جہاز کا بحیرۂ روم کے مشرق میں داخلہ غیر محفوظ تھا اور روس کے لڑاکا طیاروں نے امریکا کے جہاز کو بحیرۂ روم میں روک لیا۔

ادھرامریکی بحریہ نے الزام عائد کیا کہ 2 روسی ایس یو 35 لڑاکا طیاروں نے بحیرۂ روم میں امریکی بحریہ کے P-8A پوسائیڈن جہاز کو روک لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بحیرۂ روم میں امریکی جہاز کو روکنے کا یہ 2 ماہ میں تیسرا واقعہ ہے، اس سے قبل اپریل میں اسی نوعیت کے 2 واقعات پیش آ چکے ہیں جس سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ دنیا پرامریکی تسلط کا خاتمہ ہو رہا ہے اور امریکہ تیزی سے زوال کی جانب گامزن ہے۔

ٹیگس