May ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • فرانس میں فائرنگ، 4 ہلاک و زخمی

فرانس کے شہر دو سور میں ہونے والی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک اجلاس کے موقع پر پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص نے حاضرین پر فائر کھول دیا جس سے 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد مسلح شخص نے خودکشی کرنے کی ناکام کوشش کی۔

پولیس نے تحقیقات شروع کی تاہم ابھی تک فائرنگ کی وجہ اور اہداف کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

ٹیگس