May ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ہندوستان میں کورونا کا قہرجاری، ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ

ہندوستان اور پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ملک میں دو دن تک کورونا وائرس (کووڈ 19) سے انفیکشن کے نئے معاملوں میں جزوی کمی کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور 6566 نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد 158333 تک پہنچ گئی اور اس مدت میں 194 لوگوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 4531 تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس سے متاثرہ 3266 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہوئے لوگوں کی کل تعداد 67692 ہو گئی ہے۔

ادھر پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 60 ہزار سے زائد ہو گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 60 ہزار 154 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 240 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں 38 ہزار 830 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِعلاج ہیں، جبکہ 20 ہزار 84 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا سےاموات تمام صوبوں سے زیادہ 425 ہو گئیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس سے 380 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا سے ہلاکتیں 362 ہو گئی ہیں۔

کورونا وائرس سے بوچستان میں 42 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 ہزار 879 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 18 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 638 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ٹیگس