May ۲۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۸ Asia/Tehran
  • چین اور امریکا پھر آمنے سامنے، جنگ کے امکانات بڑھے

چین کے وزیر اعظم نے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان کشیدگی بڑھنے کی خبر دی ہے۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق جی جپنگ نے جمعرات کو بتایا کہ امریکا کے ساتھ چین کے نئے اختلافات شروع ہوگئے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے اختلافات اب نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

چین کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکا کی توسیع پسندی کی پالیسی ہی بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان اختلافات کی وجہ ہے۔

اس سے پہلے چین کے وزیر دفاع بھی کہہ چکے ہیں کہ چین اور امریکا کے درمیان رقابت بہت ہی خطرناک اور حساس مرحلے میں پہنچ گئی ہے، ایسی حالت میں چین کو سخت مزاحمت کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

چینی وزیر دفاع سے پہلے چین کے صدر اس ملک کی فوج کو ہر طرح کے خطروں سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار رہنے کی اپیل کر چکے ہیں۔  

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیجنگ کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے تک کی دھمکی دے دی تھی۔

چین اور امریکا کے تعلقات جس مرحلے سے گزر رہے ہیں اسے دیکھتے ہوئے دنیا کے بہت سے تجزیہ نگار یہ اندازہ لگا رہے ہیں کہ ان دونوں ممالک کے درمیان تصادم کے امکانات بڑھتے جا رہے ہیں۔

ٹیگس