May ۲۹, ۲۰۲۰ ۲۳:۰۳ Asia/Tehran
  • چین کے مسئلے پر امریکا کے خلاف کھڑا ہو گیا کیوبا

تائیوان سمیت چین کے تمام داخلی امور میں امریکا کی مداخلت کو کیوبا نے غلط قرار دیا ہے۔

کیوبا کے وزیر خارجہ نے بیجنگ کے داخلی امور میں امریکی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چین کو اپنے اقتدار اعلی کی حفاظت کا پورا حق حاصل ہے۔

برونو روڈریگیوز نے ٹویٹ کر کہا کہ ہانگ کانگ کا مسئلہ چین کا داخلی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے قومی مفاد کی حفاظت کی ہم حمایت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ چین کی پارلیمنٹ نے جمعرات کو ہانگ کانگ کے لئے ایک سیکورٹی قانون منظور کیا ہے۔

اس قانون کے تحت چینی سیکورٹی ایجنسیاں، پہلی بار ہانگ کانگ میں اپنے ادارے کھول سکتی ہیں۔  

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو ہفتے کے دوران چین اور امریکا میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکا کے صدر ٹرمپ نے بیجنگ کے ساتھ تعلقات ختم کرنے تک کی دھمکی دی ہے۔

ٹیگس