May ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
  • دنیا کو امریکہ کے بائیولوجیکل لیبس پرگہری تشویش

روس کا کہنا ہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک امریکہ کے بائیولوجیکل لیبس کو لے کر گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔

ویانا میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹر میں تعینات روس کے نمائندے میخائیل اولیانوف نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بہت سے ممالک علاقے میں امریکہ کی بائیولوجیکل لیباریٹریز کو لے کر سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔ اس سے پہلے بھی روس جورجیا کے داراالحکومت تفلیس کے مضافات میں سرگرم عمل آر لوگر نامی امریکہ کی بائیولوجیکل لیبارٹری پراعتراض کر چکا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روزایک بیان میں کہا تھا کہ آر لوگر نامی یہ بائیولوجیکل لیبارٹری امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے لگائی ہے جہاں خطرناک متعدی امراض کے بارے میں تحقیقات کی جاتی ہیں۔ دوہزار بیس کے آغاز پر بھی روس نے اپنی سرحدوں کے قریب واقع امریکہ کی اس لیبارٹری پر اعتراض کرتے ہوئے اسے ماسکو اور چین کے لئے خطرہ قرار دیا تھا۔

ٹیگس