May ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
  • دنیا کو کورونا سے جانی نقصان کے ساتھ ساتھ کھربوں ڈالرز کا مالی نقصان

عالمی سطح پر کورونا بدستور انسانی جانوں کا شکار کر رہا ہےاور اس وقت دنیا کے تقریبا سبھی ممالک اس کی زد میں ہیں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتویو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وبا کے باعث دنیا کو ساڑھے آٹھ کھرب ڈالرز کا نقصان ہوسکتا ہے۔

عالمی ادارے کےسربراہ نے کہا ہے کہ کورونا ناقابل تصور نقصان پہنچا سکتا ہے، اس صوتحال میں دنیا کو تاریخی نوعیت کی بھوک اور قحط کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جسے ہمیں مل کر لازمی طور پر دور کرنا ہوگا۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی اور سائنسی طور پر مضبوط ہونے کے باوجود دنیا کو آج ایک مائیکرو اسکوپ وائرس کی وجہ سے ایسے انسانی بحران کا سامنا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وائرس سے نمٹنے کے لیے دنیا کو اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 60 لاکھ 33 ہزار 754 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 66 ہزار 890 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 5 ہزار 744 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 53 ہزار 733 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 26 لاکھ 61 ہزار 120 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

ٹیگس