May ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • پاک و ہند میں کورونا کی تباہ کاریاں

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان اور ہندوستان میں بھی کورونا کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے اتوار کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھتی جارہی ہے اور اب یہ وبا کی سب سے زیادہ کیسز والے ممالک میں نویں مقام پر آگیا ہے۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں اس کا قہر سب سے زیادہ برپا ہے اور کیسز کے ریکارڈ 8380نئے مریض درج کئے گئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 182143جبکہ ہلاک ہونے والوں میں 193کے اضافہ کے ساتھ مجموعی تعداد5164ہوگئی ہے۔

ادھر پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 69 ہزار 496 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 483 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں 42 ہزار 742 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِعلاج ہیں جبکہ 25 ہزار 271 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ یعنی 475 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس سے 465 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ خیبر پختونخوا میں کورونا  سےاموات 453 ہو گئیں۔

کورونا وائرس سے بلوچستان میں 46 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 ہزار 418 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 27 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 678 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 11 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ٹیگس