Jun ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
  • سرکوبی کے لئے نامعلوم فورس استعمال کر رہی ہے ٹرمپ انتظامیہ

حکومت واشنگٹن امریکی عوام کے مظاہروں کی سرکوبی کے لئے ایسے پولیس اہلکاروں کو استعمال کررہی ہے جن کی کوئی شناخت نہیں ہے۔

اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کے قتل پر ہونے والے عوامی احتجاج کے بعد مظاہروں کی سرکوبی کے لئے پولیس کے بھیس میں ایسے سیکورٹی اہلکاروں کو استعمال کیا جا رہا ہے کہ جن کی شناخت واضح نہیں ہے اور وہ مظاہرین کے ساتھ پرتشدد رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ 

اخبار کے مطابق امریکی عوام کے لئے استعمال کئے جانے والے ان اہلکاروں کی شناخت واضح نہیں ہے تاہم امریکی نیشنل کے جاری کردہ ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ ان سیکورٹی اہلکاروں کو امریکہ کے محکمۂ جیل سے لایا گیا ہے۔

امریکی شہروں کی سڑکوں پر ان نامعلوم سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی نے نسل پرستی کے خلاف احتجاج کے تعلق سے امریکی حکومت پر کی جانے والی تنقیدوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ معترض حضرات کا کہنا ہے کہ نامعلوم سیکورٹی اہلکاروں کے استعمال نے احتجاجی مظاہرین کے خلاف پولیس اہلکاروں کی شفاف کارکردگی کے جائزہ کو ناممکن بنا دیا ہے۔

امریکہ میں شہری آزادی کا دفاع کرنے والی کچھ تنظیموں نے نامعلوم سیکورٹی اہلکاروں کے استعمال پر امریکی صدر ٹرمپ اور امریکی اٹارنی جنرل ویلیم بار کے خلاف شکایت کی ہے۔

ٹیگس