Jun ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran

ناروے میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی واقعہ گزشتہ روز شمالی ناروے کے ایلٹا علاقے میں رونما ہوا جس میں سمندر کے کنارے پہاڑ کے دامن میں بنے آٹھ مکانات زمین کے ساتھ کھسک کر سمندر میں چلے گئے۔ مقامی حکام کے مطابق اس علاقے میں گزشتہ پچاس ساٹھ برسوں میں زمین کھسکنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا اور گزشتہ روز پیش آنے والا یہ واقع اپنی نوعیت کا نادر واقعہ تھا۔ رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ٹیگس