Jun ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
  • دنیا بھرمیں کورونا نے پنجے گاڑدیے 4 لاکھ افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں جس کے نہ صرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 68 لاکھ 44 ہزار 842 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 98 ہزار147 ہو گئیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 11 ہزار 390 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 65 ہزار 708 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 15 ہزار 672 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 121 کی حالت تشویش ناک ہے ۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 46 ہزار 6 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 35 ہزار 47 زندگیاں نگل چکا ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 40 ہزار 261 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 311 ہوچکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 774 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 34 ہزار 531 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 111 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 53 ہزار 55 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 88 ہزار 58 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 134 ہو چکی ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 763 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 85 ہزار 414 ہو گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار 156 ہو گئی۔ جبکہ اس وائرس سے اب تک ایک لاکھ 29 ہزار 741 افراد صحت یاب ہوئے اور8 ہزار 134 افراد جاں بحق ہوئے۔

ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ہندوستان میں کورونا وائرس سے 6 ہزار 649 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار 184 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 5 ہزار 528 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 49 ہزار 834 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 648 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 68 ہزار 340 ہو گئے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے، چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 30 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 68 لاکھ 44 ہزار 842 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 98 ہزار 147 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 97 ہزار 690 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 53 ہزار 617 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 33 لاکھ 49 ہزار 5 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس