Jun ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکی معیشت بدترین جمود کا شکار ہے, ٹرمپ کا اعتراف

امریکی صدر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملکی معیشت کو تاریخ کے بد ترین جمود کا سامنا ہے اور اسے معمول پر لانے میں دس سال درکار ہوں گے۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے ضروری اقدامات کا اعلان کرنے والے ہیں۔امریکہ میں کورونا کے پھیلاؤ اور اموات میں ہونے والے تیز رفتار اضافے کے باوجود ٹرمپ کا دعوی ہے کہ ملک بحرانی دور سے باہر نکل آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی شہری اپنی نوکریوں پر واپس آرہے ہیں اور معاشی سرگرمیاں تیزی کے ساتھ بحال ہو رہی ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج امریکیوں کے لیے اچھا دن ہے کیونکہ ملک میں بے روزگاری کی شرح میں تیرہ فی صد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔

امریکی صدر نے یہ دعوی ایسے وقت میں کیا ہے جب میڈیا رپوٹوں میں کہا جا رہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک چار کروڑ امریکی شہری بے روز گار ہو چکے ہیں جس کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران سات سو بہتر امریکی کمپنیوں نے اپنے دیوالیہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس